امریکہ نے میانمار میں بھارت کے نام نہاد آپریشن کی حمایت سے انکار کر دیا
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ نے میانمار میں بھارت کے نام نہاد فوجی آپریشن کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جیف راتھکے سے جب پوچھا گیا کہ آیا امریکہ بھارت کے اس اقدام کی حمایت کرتا ہے جس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پیدا کر دی ہے تو انہوں نے کہا کہ میں اس مخصوص آپریشن پرکوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا ہم پاکستان اور بھارت کی جانب سے کشیدگی میں کمی کے لئے مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔