ڈیوٹی پر شہید ہونے والے پولیس افسر کے خاندان کو تاحیات تنخواہ اور بیٹے کو نوکری دی جائے گی : آصف زرداری

ڈیوٹی پر شہید ہونے والے پولیس افسر کے خاندان کو تاحیات تنخواہ اور بیٹے کو ...
ڈیوٹی پر شہید ہونے والے پولیس افسر کے خاندان کو تاحیات تنخواہ اور بیٹے کو نوکری دی جائے گی : آصف زرداری

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شیک چیئرمین آصف علی زرداری نے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی پولیس افسر  ڈیوٹی کے دوران شہید ہو جائے تو اس کے خاندان کو تاحیات تنخواہ اور اس کے بیٹے کو نوکری دی جائے گی ۔

رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں 25 ویں ایلیٹ فورس پاسگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جس طرح مسلح افواج میں سپاہیوں کا خیال کیا جاتا ہے اسی طرح پولیس میں بھی سپاہی کا خیال رکھا جانا چاہیئے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پولیس میں بھی اب افواج کی طرح شہادت کے بعد گھر اور مراعات دی جائیں گی ۔ جبکہ ڈیوٹی پر موجود افسران کے لیے بھی رہائش کا بندوبست کیا جائے گا ۔ انہوں نے پولیس کے شہداءکے حوالے سے بتایا کہ شہیدوں سے ہم نے طاقت لی ہے اور آج ہم ان شہداءکو سلام کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن ضرب عضب کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے جس میں افواج پاکستان نے بے پناہ کامیابیاں حاصل کی ہیں اور دہشت گردی کی ملک میں کمر توڑ دی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ افواج کی طرز پر پولیس فورس تیار کی جائے گی اور ان کے تمام مسائل کا حل کیا جائے گا کیونکہ پولیس کے مسائل صرف ان کے نہیں بلکہ ہم سب کے ہیں ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں