شراب کے نشہ میں دھت شخص کی دوسری جماعت کی طالبہ سے زیادتی

شراب کے نشہ میں دھت شخص کی دوسری جماعت کی طالبہ سے زیادتی
شراب کے نشہ میں دھت شخص کی دوسری جماعت کی طالبہ سے زیادتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ (ویب ڈیسک) شراب کے نشے میں دھت اوباش شخص کی دوسری جماعت کی طالبہ آٹھ سالہ بچی سے زیادتی۔ ملزم کی فرار ہونے کی کوشش، اہل محلہ نے تعاقب کرکے پکڑ کر زبردست تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ بڑی تعداد میں لوگ تھانہ میں پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق مانانوالہ  کے محلہ اسلام پورہ کے محنت کش محمد ادریس کی 8 سالہ بیٹی سویرا گزشتہ شام اپنے گھر کے باہر گلی میں کھیل رہی تھی محلہ فیصل ٹاؤن مانانوالہ کے شاہد نے اْسے دبوچ لیا اور اپنے گھر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ معصوم بچی کی چیخ و پکار سن کر جب اہل محلہ پہنچے تو ملزم اسے خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہوگیا جسے لوگوں نے تعاقب کرکے قابو کرلیا اور زبردست درگت بنانے کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔
متاثرہ بچی سویرا کے والد محمد ادریس نے سینکڑوں لوگوں کے ہمراہ سخت احتجاج کرتے ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دلوانے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا اگر وزیر اعلیٰ شہباز شریف مجھے انصاف دلانے میرے گھر نہ پہنچے تو میں اہل خانہ سمیت خود سوزی کر لوں گا، ملزم کے خلاف تادم تحریر مقدمہ درج نہ ہوا ہے۔ ایس ایچ او محمد ادریس چدھڑ اور اکرم نے صحافیوں کے رابطہ کرنے پر بتایا ابھی تک ملزم کے خلاف درخواست موصول نہ ہوئی ہے۔

مزید :

شیخوپورہ -