پیرس ایئر شو میں جے ایف تھنڈر 17مرکز نگاہ بن گیا ،پاکستان کو پہلا آرڈ ر مل گیا

پیرس ایئر شو میں جے ایف تھنڈر 17مرکز نگاہ بن گیا ،پاکستان کو پہلا آرڈ ر مل گیا
پیرس ایئر شو میں جے ایف تھنڈر 17مرکز نگاہ بن گیا ،پاکستان کو پہلا آرڈ ر مل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فضائیہ کا جے ایف تھنڈر 17پیرس ایئرشو میں مرکز نگاہ بن گیااور پاکستان کو طیارے کا پہلا برآمدی آرڈر بھی مل گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق  پاک فضائیہ کے جے ایف تھنڈر 17نے پیرس ایئر شو کے دوران اپنی صلاحیتوں کا کمال مظاہرہ کیا جسے دیکھ کر تمام دیکھنے والے حیران رہ گئے جس کے بعد پاکستان کو پہلا درآمدی آرڈر بھی مل گیاہے ۔
جے ایف تھنڈر اس سے پہلے متحدہ عرب امارات ، چین اور ترکی میں بھی اپنی صلاحیت دکھا چکا ہے ادھر برطانوی میگزین فلائٹ گلوبل کے مطابق چینگدو/ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کے مشترکہ تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے کا پہلا  برآمدی سودا طے پا گیا ہے۔
جے ایف تھنڈر کے سیلز اور مارکیٹنگ کے سربراہ پاکستان ایئر فورس کے ایئر کموڈور خالد محمود نے تصدیق کی کہ ایک ایشیائی ملک کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ انہوں نے خریدار ملک اور طیاروں کی فراہمی کی تعداد کو پوشیدہ رکھتے ہوئے کہا طیاروں کی ترسیل 2017 میں شروع ہو جائے گی۔ پیرس میں اس سال جے ایف17 کے دستے کو اہم مارکیٹنگ پیش رفت حاصل ہو سکتی ہے۔
ایئر کموڈور خالد محمود کا کہنا ہے کہ پیرس شو بہترین پلیٹ فارم ہے، جہاں سے فرانسیسی بولنے والے ممالک سے ممکنہ گاہک مل سکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ11 ممالک اس طیارے کو لینے میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔

مزید :

قومی -Headlines -