متحدہ پاکستان کی سابق اسمبلی کے سپیکر فضل قادر کے بیٹے صلاح الدین چودھری کو سزائے موت سنا دی، اپیل کا فیصلہ کل ہو گا
چٹاگانگ (آن لائن) بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ سے سات بار منتخب ہونے والے پارلیمنٹ کے رکن صلاح الدین قادر چوہدری کو بنگلہ دیش میں قائم جنگی ٹریبونل نے سزائے موت سنا دی۔ سپریم کورٹ ان کی اپیل پر حتمی فیصلہ کل 16جون کو سنائے گی، صلاح الدین قادر چوہدری متحدہ پاکستان قانون ساز اسمبلی کے سابق سپیکر فضل قادر چوہدری کے صاحبزادے ہیں، پاکستان کے ایک شہری اسحاق خان نے کہا کہ صلاح الدین قادر چوہدری کو پاکستان سے دوستی کی سزا دی جارہی ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ سعودی عرب سے مل کر اس معاملے کو بنگلہ دیش کی حکومت کے ساتھ اٹھائے اور پاکستان کے سابق سپیکر کے خاندان کی مدد کرے۔