خیبرپختونخواہ کی صوبائی کابینہ نے بجٹ کی منظوری دے دی

خیبرپختونخواہ کی صوبائی کابینہ نے بجٹ کی منظوری دے دی
خیبرپختونخواہ کی صوبائی کابینہ نے بجٹ کی منظوری دے دی

  

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) نئے مالی سال 2015/16 ءکا بجٹ آج خیبر پختونخواہ اسمبلی میں پیش کیا جا رہا ہے اور اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے سے قبل صوبائی کابینہ نے بجٹ کی منظوری دے دی ہے ۔

خیبرپختونخواہ کابینہ کی جانب سے بجٹ کی منظوری کے بعد وائٹ پیپر صوبائی اسمبلی میں پہنچا دیا گیا ہے جہاں آج شام 3 بجے بجٹ پیش کر دیا جائے گا ۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ کا بجٹ 4 کھرب 82 ارب روپے پر مشتمل ہو گا جس میں 180 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کے لیے رکھے جائیں گے ۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ صوبائی محکموں میں گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کو ترقی دینے کی تجویز بھی آج کے بجٹ میں پیش کی جائے گی ۔

مزید : پشاور