پی ٹی آئی کے وکیل نے این اے 122 کی ضمنی رپورٹ پیش کرنے کی درخواست نہیں دی : ترجمان

پی ٹی آئی کے وکیل نے این اے 122 کی ضمنی رپورٹ پیش کرنے کی درخواست نہیں دی : ...
پی ٹی آئی کے وکیل نے این اے 122 کی ضمنی رپورٹ پیش کرنے کی درخواست نہیں دی : ترجمان

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہپی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے نادرا کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کی ضمنی رپورٹ پیش کرنے کے لیے کوئی خط نہیں لکھا گیا ۔

میڈیا کو جاری بیان میں پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ نادرا کی جانب سے تحریک انصاف کے خلاف منفی پروپیگینڈا کیا جا رہا ہءاور بے بنیاد الزام لگا کر ان کی جماعت کی ساکھ کو متاثر کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نادرا کے اپنے ملازمین کے ساتھ تعلقات خراب ہیں جس سے تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ نادرا کو چاہیئے کہ وہ پی ٹی آئی پر الزام لگانے کی بجائے اپنے ملازمین کے معاملات کو حل کرے اور ان کے لیے ضروری اقدامات کرے ۔ یاد رہے نادرا ترجمان کی جانب سے گزشتہ روز موقف اختیار کیا گیا تھا کہ انہوں نے حلقہ این اے 122 کی ضمنی رپورٹ مدعی اور درخواست گزاروں کے کہنے پر جمع کروائی تھی جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ چیئرمین نادرا پر حکومت کا نہیں تحریک انصاف کا دباﺅ ہے ۔

مزید : اسلام آباد