این اے 122 دھاندلی کیس ، نادرا کی ضمنی رپورٹ کی قانونی حیثیت 17 جون کو بتائیں گے:الیکشن ٹریبونل

این اے 122 دھاندلی کیس ، نادرا کی ضمنی رپورٹ کی قانونی حیثیت 17 جون کو بتائیں ...
این اے 122 دھاندلی کیس ، نادرا کی ضمنی رپورٹ کی قانونی حیثیت 17 جون کو بتائیں گے:الیکشن ٹریبونل

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل نے نادرا کی جانب سے پیش کی گئی ضمنی رپورٹ پر فیصلہ سنا دیا ہے ۔

کیس کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل میں جسٹس کاظم ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ نادرا کی ضمنی رپورٹ سے متعلق مندرجات پہلے ہی شہادتوں میں شامل ہیں اور اس رپورٹ کی قانونی حیثیت حتمی فیصلے میں بتائی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 17 جون کو مقدمے کی حتمی سماعت کی جائے گی جس کے لیے عمران خان اور ایاز صادق کے وکلاءکو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا گیا ہے ۔

مزید : لاہور