عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے ایک بار پھر ساتھی کی تلاش شروع کر دی :برطانوی میڈیا

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے ایک بار پھر ساتھی کی تلاش شروع کر ...
عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے ایک بار پھر ساتھی کی تلاش شروع کر دی :برطانوی میڈیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ویب ڈیسک) عمران خان کی سابقہ بیوی جمائمہ گولڈ سمتھ نے ساتھی کی تلاش کے لئے ڈیٹنگ یپلی کیشن ٹنڈر کو جوائن کرلیا ہے۔ برطانوی اخبارات ”ڈیلی میل“ کے مطابق باہمی دلچسپی رکھنے والے صارفین کے درمیان بات چیت کی سہولت فراہم کرنے والی سماجی ڈیٹنگ ویب سائٹ ٹنڈر کو جمائمہ نے متنازع کامیڈین رسل برانڈ سے تعلقات کے خاتمے کے بعد نئے ساتھی کی تلاش میں جوائن کیا۔

41 سالہ کروڑ پتی جمائمہ گولڈ سمتھ نے ابتدائی طور پر ایک میگزین مضمون کے لئے ڈیٹنگ ایپلی کیشن کے لئے سائن اپ کیا تھا۔ لیکن اخبار کے مطابق وہ ابھی بھی گزشتہ ہفتے تک سائٹ پر سرگرم تھی اور واضح طور پر مستقبل کے ممکنہ شوہروں کے ساتھ چیٹنگ سے لطف اندوز ہورہی ہے۔ ٹنڈر پر جمائمہ کی جن تصاویر کی توقع کی جارہی تھی ویسی نہیں، کسی بھی قسم کی بیکنی یا جم کی سیلفی تصاویر پوسٹ نہیں کی گئی۔ لیکن جمائمہ نے وہ تصاویر پوسٹ کی جو تمام جانوروں کے بارے میں ہیں، جمائمہ کی مرکزی پروفائل تصویر میں وہ ایک بانس کے پنجرے میں بیٹھی ہے، جسے ایک گوریلے نے اٹھا رکھا ہے۔

اخبار کے مطابق جمائمہ کی محبت کئی سالوں پر محیط بہترین دستاویزی شکل رکھتی ہے، اس نے عمران خان کے ساتھ شادی کی اور اداکار ہیوگرانٹ کے ساتھ ڈیٹنگ کی۔ اب وہ دوبارہ محبت کی تلاش میں منظر عام پر آئی ہے۔ جمائمہ نے اس ڈیٹنگ ایپلی کیشن کو استعمال کرنے کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے کہا کہ یہ میگزین کے آرٹیکل کے لئے انہوں نے ایک تجربہ کیا تھا۔ لیکن اخبار کے مطابق وہ اس پر ابھی بھی ایکٹو ہے۔ جمائمہ نے وینٹی فیئر کے ڈیجیٹل سربراہی اجلاس کے دوران ٹنڈر ایپلی کیشن کے بانی سین ریڈ کے ساتھ سوال جواب کئے اور اس طرح کی ڈیٹنگ کا مذاق اڑایا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کسی آزاد ذرائع سے جمائمہ کے ٹنڈر اکاﺅنٹ کی تصدیق نہیں کی جاسکتی، تاہم غیر معمولی تصاویر کی وجہ سے ان کا پروفائل جمائمہ کے ہی اکاﺅنٹ کی تصدیق کرتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی