میانمار کو آسیان سے نکالا جائے:ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد

میانمار کو آسیان سے نکالا جائے:ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد
میانمار کو آسیان سے نکالا جائے:ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد

  

کوالا لمپور (ویب ڈیسک) ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ آسیان میں میانمار کی رکنیت ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق ملائشیا کے اسلامک آرٹ میوزیم میں ہفتے کے دن ’’انسانیت پر ظلم‘‘ کے زیر عنوان ایک روزہ کانفرنس منعقد ہوئی۔ ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نے اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ میانمار کی حکومت کے رویے پر تنقید کی، مہاتیر محمد نے کہا کہ آسیان میں میانمار کی رکنیت ختم کردی جانی چاہیے۔ روہنگیا مسلمان آٹھ صدیوں سے میانمار میں زندگی بسر کررہے ہیں اور صرف نسلی بنیاد پر ان کو اس ملک سے نکالنا غیر قانونی ہے۔

مزید : بین الاقوامی