پولیس اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے بھائیوں کی میڈیکل رپورٹ تحقیقاتی بورڈ میں پیش

پولیس اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے بھائیوں کی میڈیکل رپورٹ تحقیقاتی ...
پولیس اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے بھائیوں کی میڈیکل رپورٹ تحقیقاتی بورڈ میں پیش

  

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پولیس اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دو بھائیوں کی موت سے متعلق میڈیکل رپورٹ 5 رکنی تحقیقاتی بورڈ میں پیش کر دی گئی ہے ۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بھائیوں کو آٹومیٹک گن سے ایک ہی گولی ماری گئی جبکہ یہ گولی ان سے 10 فٹ کے فاصلے سے فائر کی گئی تھی ۔ میڈیکل رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دونوں بھائیوں کو لگنے والی گولی نے ان کے دل کی شریانوں سمیت بڑی اور چھوٹی آنتوں کو شدید نقصان پہنچایا لیکن ان کی موت زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے ہوئی ۔ یاد رہے راولپنڈی میں پولیس ناکے پر نہ رکنے کی صورت میں اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ کر کے جاں بحق کر دیا گیا تھا ۔

مزید : راولپنڈی