آئندہ دہائی میں روزگار کیلئے لوگ پاکستان آئیں گے: عالمی ادارے

آئندہ دہائی میں روزگار کیلئے لوگ پاکستان آئیں گے: عالمی ادارے
آئندہ دہائی میں روزگار کیلئے لوگ پاکستان آئیں گے: عالمی ادارے

  

لاہور (ویب ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ دہائی میں پاکستان خطے کے ان ملکوں میں شامل ہوجائے گا جہاں بیرون ملک سے روزگار کیلئے لوگ آئیں گے۔ عالمی بینک اور بین الاقوامی فنڈ برائے زرعی ترقی کی رپورٹ کے مطابق اس وقت ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں ایک کثیر تعداد میں دوسرے ملکوں سے آئے لوگ اپنی روزی کمارہے ہیں اور آئندہ دہائی میں یہی صورتحال پاکستان اور بھارت کی بھی ہوگی۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردی اور توانائی کے بحرانوں سے پاکستان کی معیشت کو گزشتہ چند برسوں میں شدید نقصان پہنچا ہے لیکن دو سالوں کے دوران حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات سے عہدیداروں کے بقول ملکی معیشت اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی طرف گامزن ہے۔ کئی بین الاقوامی ادارے پاکستان کے اقتصادی اشاریوں کو بھی مثبت قرار دے چکے ہیں۔ جبکہ رواں سال اربوں ڈالر کے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو بھی پاکستان میں ترقی و خوشحالی کیلئے ایک ’’قسمت بدلنے‘‘ کا منصوبہ قرار دیا جارہا ہے۔ ورلڈ بینک اور آئی ایف اے ڈی کی رپورٹ میں بتائی گئی تفصیلات کے تناظر میں مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی شرح نمو ایسی نہیں کہ مستقبل قریب میں یہ سچ ہوتا دکھائی دے۔

مزید : بزنس