پیرس ایئر شو آج سے شروع ہوگا، جے ایف 17 تھنڈر میلہ لوٹنے کیلئے تیار

پیرس ایئر شو آج سے شروع ہوگا، جے ایف 17 تھنڈر میلہ لوٹنے کیلئے تیار
پیرس ایئر شو آج سے شروع ہوگا، جے ایف 17 تھنڈر میلہ لوٹنے کیلئے تیار

  

اسلام آباد، پیرس (ویب ڈیسک) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 51 واں سالانہ ایئر شو آج سے شروع ہورہا ہے جس میں شرکت کیلئے پاک فضائیہ کے دستے نے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ گزشتہ روز پاکستانی پائلٹس نے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے فضائی کرتبوں کی تربیتی پروازیں مکمل کیں جس کے بعد پاکستانی طیارہ آج شاہ کے ایئرشو میں میلہ لوٹنے اور شائقین کی توجہ حاصل کرنے کیلئے تیار ہے۔ پیرس کے لی بورگیٹ گراؤنڈ میں ہونیوالے ایئرشو 21 جون تک جاری رہے گا۔ جے ایف 17 تھنڈر طیارہ اس سے قبل برطانیہ، ترکی، دبئی اور چین سمیت کئی ممالک میں ایئر شوز میں شرکت کرچکا ہے۔

مزید : اسلام آباد