ایم کیو ایم الیکشن سیل کے انچارج عمیر صدیقی نے 64 افراد کے قتل کا اعتراف کیا : رینجرز لاءافسر

ایم کیو ایم الیکشن سیل کے انچارج عمیر صدیقی نے 64 افراد کے قتل کا اعتراف کیا : ...
ایم کیو ایم الیکشن سیل کے انچارج عمیر صدیقی نے 64 افراد کے قتل کا اعتراف کیا : رینجرز لاءافسر

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ہونے والے ایم کیو ایم الیکشن سیل کے انچارج عمیر صدیقی نے 64 افراد کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عمیر صدیقی کو رینجرز کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں رینجرز کے لاءافسر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے دوران تفتیش 64 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے ۔رینجرز کی جانب سے تفتیشی بیان پیش کرنے کے بعد عدالت نے حکم دیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن عمیر صدیقی کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے اور ملزم کا جناح یا سول ہسپتال سے طبی معائنہ بھی کروایا جائے ۔ یاد رہے عمیر صدیقی کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ پھانسی کی سزا پانے والے مجرم صولت مرزا نے بھی اعترافی ویڈیو میں انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے بھی عمیر صدیقی کی ہدایات پر کراچی الیکٹرک کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر شاہد حامد کو قتل کیا تھا ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں