بھارتی افواج کے سابق افسران نے اپنی حکومت کے خلاف احتجاج کی دھمکی دے دی

بھارتی افواج کے سابق افسران نے اپنی حکومت کے خلاف احتجاج کی دھمکی دے دی
بھارتی افواج کے سابق افسران نے اپنی حکومت کے خلاف احتجاج کی دھمکی دے دی

  

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی افواج کے ریٹائرڈ فوجی افسروں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف احتجاج اور بھوک ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی افواج کے ریٹائرڈ افسروں کی تنظیم ’انڈین ایکس سروس ‘ کی جانب سے بھارتی حکومت کو دھمکی دی گئی ہے کہ حکومت دعدے کے مطابق ’ون رینک ون پنشن‘ کے قانون پر عمل درآمد کروائے ۔ اگر حکومت کی جانب سے قانون پر عمل درآمد نہ کروایا گیا تو ان کی تنظیم کی جانب سے بھوک ہڑتال اور شدید احتجاج کیا جائے گا ۔ اس موقع پر بھارتی ایئرفورس کے سابق پائلٹ کا کہنا تھا کہ ون رینک ون پنشن کا بل تاخیر سے پاس کیا گیا ہے جس کا ذمہ دار بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا مشیر ہے ۔

یاد رہے سابق فوجی افسران کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایسے افراد جو یکساں گریڈ اور مدت ملازمت کے بعد ریٹائر ہوتے ہیں انہیں پنشن بھی ایک ہی رینک کے مطابق دی جائے ۔ اس مطالبے کے بعد بھارتی حکومت نے سابق فوجی افسران سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ان کے مطالبات پورے کرے گی لیکن تاحال بھارتی حکومت کی جانب سے کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا ۔

مزید : بین الاقوامی