سندھ حکومت نے بلدیاتی حلقہ بندیوں سے دھاندلی کی شروعات کردیں، غنویٰ بھٹو

سندھ حکومت نے بلدیاتی حلقہ بندیوں سے دھاندلی کی شروعات کردیں، غنویٰ بھٹو
سندھ حکومت نے بلدیاتی حلقہ بندیوں سے دھاندلی کی شروعات کردیں، غنویٰ بھٹو

  

کراچی (این این آئی) پیپلزپارٹی (شہید بھٹو) کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور ان کے اتحادیوں نے بلدیاتی انتخابات کیلئے اپنے من پسند بااثر افراد کی فرمائش پر غیر منطقی اور یکطرفہ حلقہ بندیوں کے ذریعے دھاندلی کی شروعات کردی ہیں جس پر الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ کو سخت نوٹس لینا چاہیے۔ 70 کلفٹن سے جاری بیان میں غنویٰ بھٹو نے کہا کہ حکمران طبقات کی یہ بھول ہے کہ من پسند حلقہ بندیوں کے ذریعے مخالفین کے ووٹ تقسیم کرکے وہ انتخابات با آسانی جیت سکتے ہیں لیکن انتخابات میں ووٹ ڈالنے والے ووٹرز باشعور ہیں، وہ ظالم حکمرانوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

مزید : کراچی