طاہرالقادری کی طبیعت سنبھل گئی، 29 جون کو لاہور پہنچیں گے

طاہرالقادری کی طبیعت سنبھل گئی، 29 جون کو لاہور پہنچیں گے
طاہرالقادری کی طبیعت سنبھل گئی، 29 جون کو لاہور پہنچیں گے

  

لاہور (آن لائن) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی طبیعت سنبھل گئی، ڈاکٹروں نے سفر کی اجازت دے دی۔ قائد انقلاب 29 جون کو لندن سے لاہور پہنچیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کی طبیعت بہتری کی طرف گامزن ہے اور کافی حد تک صحتیاب ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹروں نے بھی انہیں سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے اس لئے وہ 29 جون کو لندن سے سیدھے ماڈل ٹاؤن لاہور میں اپنی رہائش گاہ پہ نچیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری پاکستان میں قیام کے دوران مختلف شہروں میں اجتماعات میں شرکت کریں گے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جاں بحق ہونے والے 14 کارکنوں کو انصاف فراہم کروانے کے لئے باقاعدہ تحریک کا بھی آغاز کریں گے۔

مزید : لاہور