مساجد میں خود کش حملہ کیسے جہاد ہوسکتا ہے: امام مسجد الحرام

مساجد میں خود کش حملہ کیسے جہاد ہوسکتا ہے: امام مسجد الحرام
مساجد میں خود کش حملہ کیسے جہاد ہوسکتا ہے: امام مسجد الحرام

  

مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک) مسجد الحرام کے امام اور خطیب ڈاکٹر صالح بن عبدالحمید نے کہا ہے کہ ہمارے مذہب میں توگرجوں میں رواہبوں کو قتل رنے کی بھی اجازت نہیں تو پھر نماز جمعہ ادا کرنے والوں پر خود کش حملہ کرنا جہاد کیسے ہوسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے استقبال رمضان کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا اسلام امن وامان دیتا ہے۔نبی اکرم ﷺ کا فرمان ہے جو کوئی مسجد میں داخل ہوگیا وہ محفوظ ہے۔ نماز جمعہ ادا کرنے والے نمازی کو مسجد میں کس بنیاد پر قتل کیا جاسکتا ہے؟ اگر مسجد میں نمازیوں کا قتل جائز قرار دے دیا جائے تو پھر پیچھے کیا باقی رہ جاتا ہے۔ یہ تمام باتیں اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں۔

مزید : بین الاقوامی