ڈاکٹر ارجمند ہاشمی تیسری بار پیرس کے میئر منتخب

ڈاکٹر ارجمند ہاشمی تیسری بار پیرس کے میئر منتخب
ڈاکٹر ارجمند ہاشمی تیسری بار پیرس کے میئر منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیلس (ویب ڈیسک) امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر پیرس سے تیسری بار میئر کے عہدے پر منتخب ہوکر امریکہ میں نئی تاریخ رقم کرنے والے پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر ارجمند ہاشمی امریکہ میں پہلے مسلمان اور پاکستانی نژاد امریکی ہیں، جو امریکہ میں تیسری بار کسی شہر کے میئر منتخب ہوئے ہیں۔ اس طرح تیسری بار منتخب ہوکر انہوں نے یہ ریکارڈ بنانے میں بھی برتری حاصل کرلی۔ ڈاکٹر ارجمند ہاشمی پہلی بار 2011ء میں پیرس کے میئر منتخب ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر ارجمند ہاشمی سابق صدر پرویز مشرف سمیت سعودی عرب کی کنگ فیملی کے بھی معالج ہیں۔