4 روپے پر 2قتل

4 روپے پر 2قتل
4 روپے پر 2قتل

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں مل مالک کے بیٹے نے چار روپے کے تنازع پر دو افراد کو قتل کردیا۔ شہر الہٰ آباد میں نوجوان رجت آٹا لینے گیا۔ پیسے ادا کرنے پر اس کے پاس 4 روپے کم نکلے جس پر وہ گھر گیا اور مل مالک کو روپے لاکر دئیے۔ اس دوران دونوں میں تکرار ہوئی جس پر مل مالک نے ڈنڈا رجت کے سر میں دے مارا۔ رجت کے گھر والے جب مل مالک کے پاس گئے جہاں اس کے بیٹے نے پھر وہی جارحانہ رویہ اپناتے ہوئے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر دو افراد ہلاک ہوگئے۔

مزید : جرم و انصاف