روس خطرہ، امریکہ مشرقی یورپ میں بھارتی ہتھیار ذخیرہ کرے گا

روس خطرہ، امریکہ مشرقی یورپ میں بھارتی ہتھیار ذخیرہ کرے گا
روس خطرہ، امریکہ مشرقی یورپ میں بھارتی ہتھیار ذخیرہ کرے گا

  

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ نے مشرقی یورپی مملک اور بالٹک ریاستوں کو مستقبل میں روس کی مداخلت اور جارحیت سے محفوظ رکھنے کے لئے وہاں بھاری اسلحہ ذخیرہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ گزشتہ روز شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں اعلیٰ امریکی افسر نے بتایا کہ اس منصوبے کا مقصد اتحادیوں کی آزادی و سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں 5 ہزار فوجیوں تک کی تعداد کے لئے ٹینک انفٹری کی گاڑیاں اور دیگر بھاری ہتھیار رکھے جائیں گے۔ نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر انہوں نے بتایا کہ اگر اس منصوبے کو منظور کرلیا گیا تو سردجنگ کے بعد کسی مشرقی یورپی بالخصوص سوویت یونین کے رکن ملک میں یہ اس کی بھاری ہتھیاروں کی پہلی تعیناتی ہوگی۔ یہ تجویز 2014ء میں کریمیا اور مشرقی یوکرائن میں روسی مداخلت کے بعد امریکہ کی طرف سے یہ پہلا باقاعدہ جواب ہوگا۔ پولینڈ کی وزارت دفاع نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ امریکی عسکری سازوسامان پولینڈ کی سرزمین پر ذخیرہ کرکے رکھنے کے حوالے سے امریکا کے ساتھ مذاکراتی عمل جاری ہے۔

مزید : بین الاقوامی