اجناس کی عالمی منڈیوں پر دباؤ رہا، خام تیل مہنگا، سوسنا سستا ہوگیا

اجناس کی عالمی منڈیوں پر دباؤ رہا، خام تیل مہنگا، سوسنا سستا ہوگیا
اجناس کی عالمی منڈیوں پر دباؤ رہا، خام تیل مہنگا، سوسنا سستا ہوگیا

  

لندن (ویب ڈیسک) امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث اجناس کی عالمی منڈیوں پر گزشتہ ہفتے دباؤ رہا تاہم خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ لندن کی انٹرکانٹینینٹل ایکسچینج میں برینٹ نارتھ سی خام تیل کی جولائی میں فراہمی کے لئے قیمت 61.15 ڈالر سے بڑھ کر 63.87ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ نیویارک کی مرکنٹائل ایکسچینج میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ یالائٹ سوئٹ کروڈ کے آئندہ ماہ فراہم کے لئے نرخ 2.42 ڈالر کے اضافے سے 59.96 ڈالر فی بیرل ہوگئے۔ گزشتہ ہفتے لندن بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1 ہزار 164 سے بڑھ کر 1 ہزار 181 ڈالر فی اونس اور چاندی کی 16.15 ڈالر سے گھٹ کر 15.80 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ لندن پلاٹینم و پلاڈیم مارکیٹ میں پلاٹینم کی قیمت 3 ڈالر کے اضافے سے 1 ہزار 95 ڈالر فی اونس اور پلاڈیم کی 751 ڈالر سے گھت کر 739 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

گزشتہ ہفتے صنعتی یا بنیادی دھاتوں کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا، لندن میٹل ایکسچینج میں ہفتے کے اختتام پر تانبے کی قیمت 5 ہزار 898 ڈالر فی ٹن پر آگئی جو ایک ہفتے قبل 5 ہزار 919 ڈالر تھی جبکہ ایلومینیم کی قیمت 1 ہزار 730 ڈالر سے بڑھ کر 1 ہزار 748 ڈالر فی ٹن ہوگئی، لیڈ کے نرخ 1 ہزار 913 ڈالر سے گھٹ کر 1 ہزار 852 ڈالر فی ٹن رہ گئے۔

اسی طرح ٹین کی قیمت 14 ہزار 940 ڈالر فی ٹن ریکارڈ کی گئی جو ایک ہفتے قبل 15 ہزار 210 ڈالر فی ٹن رہی تھی جبکہ قلعی کی قیمت 12 ہزار 905 ڈالر سے بڑھ کر 13 ہزار 35 ڈالر فی ٹن رہی، جست کے نرخ 2 ہزار 137 ڈالر سے گھٹ کر 2 ہزار 112 ڈالر فی ٹن ہوگئے، گزشتہ ہفتے چینی کی قیمتوں میں بھی کمی آئی اور قیمتیں ایک موقع پر 6 سال کی نچلی سطح تک گرگئیں تاہم بعد میں معمولی بہتری آئی، کاروباری ہفتے کے اختتم پر چینی کی قیمت 5 ڈالر کی کمی سے 346 ڈالر فی ٹن ریکارڈ کی گئی جو ایک ہفتے قبل 351 ڈالر فی ٹن تھی۔

مزید : بزنس