پرویز مشرف اپنے گھر میں داخل نہیں ہو سکتے بھارت کیسے داخل ہوں گے : بھارتی وزیر

پرویز مشرف اپنے گھر میں داخل نہیں ہو سکتے بھارت کیسے داخل ہوں گے : بھارتی وزیر
پرویز مشرف اپنے گھر میں داخل نہیں ہو سکتے بھارت کیسے داخل ہوں گے : بھارتی وزیر

  

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق آرمی چیف اور سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے بھارت کو دی جانے دھمکی کے جواب میں بھارتی وزیر اطلاعات و نشریات نے شدید رد عمل دیا ہے ۔ پرویز مشرف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے بھارتی وزیر اطلاعات و نشریات راجیوا دھن سنگھ راٹھور نے کہا ہے کہ سابق جنرل پرویز مشرف پر اپنے ملک سے غداری کے مقدمات چل رہے ہیں اور وہ اپنے گھر میں داخل نہیں ہو سکتے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو شخص اپنے گھر میں داخل نہیں ہو سکتا وہ بھارت میں کیسے داخل ہو گا ۔

یاد رہے پرویز مشرف کی جانب سے کہا گیا تھا کہ پاکستان نے جوہری ہتھیار ہم نے شب برا ءت پر استعمال کرنے کے لیے نہیں بلکہ جنگ میں استعمال کرنے کے لیے بنائے ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی