رمضان المبارک میں سحر و افطار کے وقت لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی : عابد شیر علی

رمضان المبارک میں سحر و افطار کے وقت لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی : عابد شیر علی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک میں سحر و افطار کے موقع پر لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں شہری علاقوں میں 6 اور دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے بجلی کی بندش کی جائے گی ۔ انہون نے مزید بتایا کہ اس بات کا خصوصی خیال رکھا جائے گا کہ سحر و افطار کے موقع پر ملک بھر میں کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہ ہو ۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ملک میں بہت سے ایسے لوگ موجود ہیں جو بجلی چوری کرتے ہیں اور بل ادا نہیں کرتے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب جو شخص بل نہیں دے گا اسے بجلی نہیں ملے گی ۔

مزید : قومی /اہم خبریں