لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے ’بس دا پتا ‘ کے نام سے نئی ایپلی کیشن متعارف کروانے کا اعلان کر دیا

لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے ’بس دا پتا ‘ کے نام سے نئی ایپلی کیشن متعارف کروانے ...
لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے ’بس دا پتا ‘ کے نام سے نئی ایپلی کیشن متعارف کروانے کا اعلان کر دیا

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) لوکل ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والوں کی سہولت کے لیے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے اینڈرائیڈ ایپلی کیشن متعارف کروا دی ہے جس سے نہ صفر مسافر سفر کے حوالے سے معلومات حاصل کر سکیں گے بلکہ مسافروں کو بس سٹاپ اور روٹ سمیت دیگر معلومات ان کے موبائل پر میسر ہوں گی ۔

لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی ایپلی کیشن کا نام ’بس دا پتا‘ رکھا گیا ہے جس میں بس روٹ کی معلومات ، کرائے کی معلومات ، الائیو بس لوکیٹر ، اگلی بس کی آمد کا وقت اور ٹرپ پلانر کی معلومات فراہم کی جائیں گی ۔ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس ایپلی کیشن کا باقائدہ اعلان 16 جون 2015 ءکو صبح 11 بجے کیا جائے گا اور اس سہولت سے اینڈرائیڈ موبائل فون رکھنے والے صارفین مستفید ہو سکیں گے ۔

مزید : لاہور