وزن کم کرناہے تو اس جادوئی قدرتی مشروب کا استعمال آج ہی شروع کردیں

وزن کم کرناہے تو اس جادوئی قدرتی مشروب کا استعمال آج ہی شروع کردیں
وزن کم کرناہے تو اس جادوئی قدرتی مشروب کا استعمال آج ہی شروع کردیں

  

لندن(نیوزڈیسک)موٹے افراد کو ہمیشہ اپنے وزن کی زیادتی ستائے جاتی ہے اور اس کے لئے وہ ہر نسخہ اور طریقہ آزماتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسا آسان قدرتی طریقہ بتائیں گے جو آپ کو بہت فائدہ دے گا۔یہ نسخہ ادرک اور لیموں کو ملا کر تیار کیا جاتا ہے اور اگر آپ کو وزن کم کرنے کی خواہش ہے تو یہ جادوئی مشروب ضرور استعمال کریں۔

مزیدپڑھیں:یہ خبر پڑھنے کے بعد آپ بھی لیموں کا چھلکا پھینک کر ضائع نہیں کریں گے

ادرک کی افادیت سے کسی کو انکار نہیں اور دنیا بھر میں یہ نسخہ نظام انہضام کی درستگی اور پیٹ کے جملہ امراض کے لئے مفید جانا جاتا ہے۔ اس میں موجودthermogenicکی وجہ سے میٹابولزم بہتر طریقے سے کام کرتا ہے جس کی بدولت وزن کم ہوتا ہے۔اسی طرح لیموں میں موجود وٹامن سی ہمارے جسم میں جاکر انٹی آکسیڈینٹ کا کام کرتا ہے جس سے وزن میں کمی آتی ہے۔لہذا اگر ان دونوں نسخوں کو ملا کر استعمال کیا جائے تو یہ بہت کارگر ہیں اور قدرتی طور پر ہمارا وزن کنٹرول میں آجاتا ہے۔

لیموں او رادرک کی چائے

ان دونوں اجزاءکو ملا کر چائے کے طور پر استعمال کیا جائے تو یہ بہت فائدہ دے گا۔ایک کپ پانی کو ابال لیں اور چولہے سے اتار کر اس میں ادرک کو باریک کاٹ کر ڈالیں اور پانچ منٹ تک پڑا رہنے دیں۔اس کے بعد مشروب میں ایک لیموں کاٹ کر اس کا رس ڈال دیں۔اس چائے کو ہرناشتے سے قبل استعمال کریں اور اپنے وزن کو تیزی سے قدرتی طور پر کم کریں۔

مزید : تعلیم و صحت