بھارتی آف سپنر نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا

بھارتی آف سپنر نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا
بھارتی آف سپنر نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا

  

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ نے ٹیسٹ میچز میں مجموعی طور پر 416 وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کے مایہ ناز سابق باﺅلر وسیم اکرم سے اعزاز چھین لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ میں انہوں نے امرالقیس کو آﺅٹ کر کے ٹیسٹ وکٹوں کی تعداد 416 کر لی ہے۔ پاکستان کے سابق باﺅلر وسیم اکرم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 414 وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں تاہم اب ہربھجن سنگھ نے 416 وکٹیں حاصل کر کے یہ اعزاز اپنے نام کر لیا ہے جبکہ وہ مزید 6 وکٹوں کے ساتھ جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز شان پولاک سے بھی آگے نکل جائیں گے اور سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے ساتویں باﺅلر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیں گے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے سابق سپنر مرلی دھرن 800 وکٹوں کیساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باﺅلر ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے عظیم سپنر شین وارن نے 702 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور بھارت کے انیل کمبلے 619 وکٹیں حاصل کر کے تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

مزید : کھیل