امیرکی طیارے کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ مسافروں کو پر کے اوپر کھڑا کر دیا گیا

امیرکی طیارے کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ مسافروں کو پر کے اوپر کھڑا کر دیا گیا
امیرکی طیارے کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ مسافروں کو پر کے اوپر کھڑا کر دیا گیا

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) مسافروں کو جہاز کے باہر کھڑے یا اندر بیٹھے تو آپ نے دیکھا ہوگا لیکن جہاز کے پروں پر کھڑے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔ یہ منفرد منظر امریکی ریاست اڈاہو کے ایک ایئرپورٹ پر اس وقت دیکھنے میں آیا جب جہاز کے اندر ایندھن کی بو بھر جانے کے بعد مسافر طیارے کے پروں کے اوپر لگے دروازے کے راستے باہر نکلنے پر مجبور ہوگئے۔

مزیدپڑھیں:دنیا کا جدید ترین ڈرون ٹینک،خصوصیات ایسی کہ حیران رہ جائیں

الیجیئنٹ ایئرلائن کی پرواز 330 لاس اینجلس سے آمد کے بعد رن وے پر اتری ہی تھی کہ طیارے میں ایندھن کی بو بھرنا شروع ہوگئی۔ ایک مسافر بلینکا روبلز نے بتایا کہ جب طیارہ لینڈ کررہا تھا تو اس کے اندر ایندھن کی شدید بو پھیل چکی تھی جس کی وجہ سے سانس لینا دشوار ہورہا تھا۔ مسافروں نے طیارے کے رکتے ہی ایمرجنسی دروازے سے باہر نکلنا شروع کردیا اور چند منٹ بعد درجنوں مسافر طیارے کے پر کے اوپر کھڑے تھے۔ طیارے میں پیدا ہونے والے نقص کی تحقیق شروع کردی گئی جبکہ مسافروں کو اگلی منزل پر پہنچانے کیلئے نئے طیارے کا انتظام کیا گیا جس کے بعد اگلی پرواز 5 گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔ طیارے میں 163 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس