وہ ملک جہاں قانون کے تحت راستے میں کھڑے مسافر وں کو لفٹ دینا لازمی ہے

وہ ملک جہاں قانون کے تحت راستے میں کھڑے مسافر وں کو لفٹ دینا لازمی ہے
وہ ملک جہاں قانون کے تحت راستے میں کھڑے مسافر وں کو لفٹ دینا لازمی ہے

  

ہوانا (نیوز ڈیسک) سواری سے محروم مسافر جب منزل کیلئے رواں دواں ہوں تو کسی سے لفٹ مانگنا ان کی مجبوری بن جاتا ہے۔ یہ رواج تمام دنیا میں ہی پایا جاتا ہے البتہ اکثر ممالک میں لوگ لفٹ دینا پسند نہیں کرتے اور لفٹ مانگنے والوں کو بوجھ تصور کرتے ہیں۔ امریکا کی کئی ریاستوں نے تو لفٹ مانگنے کو خلاف قانون قرار دے رکھا ہے اور اس کی وجہ مسافروں اور ڈرائیوروں کی سیکیورٹی بتائی جاتی ہے۔ یورپ، افریقہ اور ایشیاءمیں لفٹ مانگنا غیر قانونی نہیں، لیکن جنوبی امریکا کا ملک کیوبا وہ واحد جگہ ہے جہاں لفٹ مانگنا نہ صرف غیر قانونی نہیں بلکہ یہ ایک قانونی حق ہے۔

مزید پڑھیں:ہمسفر سے پیار ختم ہو گیا لیکن پھر بھی اکھٹے ہیں کیونکہ...

کیوبا میں تمام سرکاری گاڑیوں پر قانونی پابندی ہے کہ وہ لفٹ مانگنے والوں کو سوار کروائیں، اگر ان کے پاس گنجائش موجود ہو۔ اس قانون کے مطابق شہری کسی بھی سرکاری گاڑی کو روک کر لفٹ کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔ اس دلچسپ قانون کی وجہ کیوبا میں لوگوں کے پاس گاڑیوں کی کمی ہے جسے پورا کرنے کیلئے حکومت نے اپنی گاڑیاں عوام کیلئے پیش کررکھی ہیں۔ سڑکوں پر لفٹ لینے کیلئے مخصوص سٹاپ بھی بنائے گئے ہیں جہاں سرکاری گاڑیوں کا رکنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس