اچھے تعلقات چاہتے ہیں مگر دھمکیاں برداشت نہیں کریں گے:خواجہ آصف

اچھے تعلقات چاہتے ہیں مگر دھمکیاں برداشت نہیں کریں گے:خواجہ آصف
اچھے تعلقات چاہتے ہیں مگر دھمکیاں برداشت نہیں کریں گے:خواجہ آصف

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم خطے کے تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں مگر دھمکیاں برداشت نہیں کریں گے۔

کتاب کی تقرین رونمائی کے موقع پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان کا معاملہ ہو یا بھارت کا قومی مفاد کے پیش نظر ہونا چاہیے۔پاک چین اقتصادی راہداری پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی تعاون معاشی کفالت کا سبب بنے گا اور اس کا اثر پورے خطے پر پڑے گا۔وزیردفاع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایسی جنگ میں شریک ہوا جو ہماری نہیں تھی مگر اب ہماری پالیسیاں قومی مفاد میں ہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں