بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن دھمکیاں برداشت نہیں: خواجہ آصف

بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن دھمکیاں برداشت نہیں: خواجہ آصف
بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن دھمکیاں برداشت نہیں: خواجہ آصف

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن دھمکیاں برداشت نہیں، بھارت پاکستان کو ایک مخصوص سطح پر رکھنا چاہتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسی جنگ کا حصہ بنے جو ہماری نہیں تھی جبکہ اس جنگ میں جانوں کی قربانیاں پیش کرنے والے شہداءکو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان ہو یا بھارت یا کوئی اور ملک، پاکستان سپریم ہونا چاہئے۔ پاکستان بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے لیکن دھمکیاں برداشت نہیں کر سکتے۔ ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی رادہداری کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہوں گے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں