قومی اسمبلی میں آرمی ترمیمی آرڈیننس کی توسیع کی قرار داد منظور،ایم کیو ایم کی مخالفت،شدید نعرے بازی

قومی اسمبلی میں آرمی ترمیمی آرڈیننس کی توسیع کی قرار داد منظور،ایم کیو ایم ...
قومی اسمبلی میں آرمی ترمیمی آرڈیننس کی توسیع کی قرار داد منظور،ایم کیو ایم کی مخالفت،شدید نعرے بازی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں آرمی ترمیمی آرڈیننس کی توسیع کی قرار داد پیش کی گئی جس پر ایم کیو ایم نے احتجاج شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں وزیردفاع خواجہ آصف نے آرمی ترمیمی آرڈیننس کی توسیع کی قرارداد پیش کی جس کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا مگر ایم ایم کیو نے قرار داد کے خلاف نشستوں پر کھڑے ہوکر شور مچانا شروع کر دیااور قرارداد کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اسمبلی ہال سے واک آؤٹ کیا۔ایم کیو ایم کی مخالفت پر خواجہ آصف نے ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مخالفین کوخطرہ ہے کالے کرتوتوں کی وجہ سے پکڑے نہ جائیں مگر اب قانون کا ہاتھ ان کے گریبانوں پر تک پہنچے گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں