کراچی میں کوئی بھی مجرم ہو اسے پکڑا جائے: سراج الحق

کراچی میں کوئی بھی مجرم ہو اسے پکڑا جائے: سراج الحق
کراچی میں کوئی بھی مجرم ہو اسے پکڑا جائے: سراج الحق

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی میں کوئی بھی مجرم ہوا اسے پکڑا جائے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ڈی جی رینجرز کی رپورٹ پر قبضہ گرپوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور کراچی میں کوئی بھی مجرم ہو اسے پکڑا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش کر کے انہیں صفائی کا موقع دیا جائے۔

ایک سوال کے جواب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ غیر سرکاری اداروں نے ملک کی تہذیب و ثقافت پر حملے کئے۔ پاکستان کے خلاف کام کرنے والے اداروں کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے۔

مزید : قومی /اہم خبریں