وفاق کراچی میں امن و امان سے متعلق اجلاس کر کے صوبائی خودمختاری میں مداخلت کر رہا ہے: رضاربانی

وفاق کراچی میں امن و امان سے متعلق اجلاس کر کے صوبائی خودمختاری میں مداخلت کر ...
وفاق کراچی میں امن و امان سے متعلق اجلاس کر کے صوبائی خودمختاری میں مداخلت کر رہا ہے: رضاربانی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کے چیئرمین رضاربانی نے کہا ہے کہ وفاق لاءاینڈ آرڈر پر کراچی میں مسلسل اجلاس کر رہا ہے جو امن و امان سے متعلق صوبائی خودمختاری میں مداخلت ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے چیئرمین رضاربانی کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر مملکت بلیغ الرحمان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن کا کپتان وزیراعلیٰ سندھ کو بنایا گیا ہے اور اس معاملے پر سینیٹ میں تحریک التواءپر تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ چیئرمین سینیٹ نے تحریک التواءغور کرنے کیلئے منظور کر لی اور کہا کہ وفاق سندھ میں لاءاینڈ آرڈر پر کراچی میں مسلسل اجلاس کر رہا ہے جو امن و امان سے متعلق صوبائی خودمختاری میں مداخلت ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر نے این جی او سیو دی چلڈرن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ این جی او پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے اور یہ راتوں رات کیسے ٹھیک ہو گئی؟ اس پر چیئرمین سینیٹ نے سعید غنی کو سیو دی چلڈرن کے معاملے پر توجہ دلاﺅ نوٹس پیش کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ رینجرز کب سے کراچی میں ہے لیکن آج کہہ رہی ہے کہ 230 ارب روپے کی کرپشن ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز نے اپنے بیان میں اعتراف کیا ہے کہ وہ کراچی میں ناکام ہو گئے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں