سعودی عرب نے غیر ملکیوں کے حوالے سے اہم ترین فیصلہ کرلیا،اچھی خبر ملنے کی امید

سعودی عرب نے غیر ملکیوں کے حوالے سے اہم ترین فیصلہ کرلیا،اچھی خبر ملنے کی ...
سعودی عرب نے غیر ملکیوں کے حوالے سے اہم ترین فیصلہ کرلیا،اچھی خبر ملنے کی امید

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزارت لیبر کی طرف سے ایک نیا نطاقات نظام متعارف کروانے کی تیاری کی جارہی ہے جس کے تحت مختلف کمپنیوں کو ان کے زون کے مطابق مراعات بھی دی جائیں گی جبکہ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کو خمیازہ بھی بھگتنا پڑے گا۔

مزیدپڑھیں:بھارتی وزیر دفاع کا تازہ بیان،جسے پڑھ کر انسان سر پیٹنے پر مجبور ہو جائے

”عرب نیوز“ کے مطابق وزارت کے میڈیا سنٹر کے ڈائریکٹر تاثیر المفرج کا کہنا ہے کہ سرخ، پیلے اور سبز زون سے تعلق رکھنے والی ریکروٹمنٹ کمپنیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر معیارات کا تعین کیا جائے گا۔ سرخ زون والی کمپنیوں کو پروگرام کی شرائط کی خلاف ورزی پر لائسنس سے محروم ہونا پڑے گا جبکہ پیلے زون والی کمپنی کا لائسنس معطل کیا جاسکے گا۔

گھریلو ملازمین سے متعلق ضوابط کی پابندی کرنے والی کمپنیوں کا ویزا کوٹہ بڑھانے کے علاوہ انہیں پرائیویٹ اور فاسٹ ٹریک خدمات کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ ان اقدامات کا حصہ ہے جو ڈومیسٹک لیبر مارکیٹ میں بہتری لانے کیلئے کئے جارہے ہیں تا کہ کمپنیاں ریکروٹمنٹ سے متعلق ضوابط کی پابندی کریں، اور خصوصاً گھریلو خواتین ملازمین کی ضرورت پوری کرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیںگے۔

مزید : بزنس