قائد اعظم نے الطاف حسین کو جانشین قرار دے دیا تھا:فاروق ستار

قائد اعظم نے الطاف حسین کو جانشین قرار دے دیا تھا:فاروق ستار
قائد اعظم نے الطاف حسین کو جانشین قرار دے دیا تھا:فاروق ستار

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تقاریر اور باتیں تو آپ نے اکثر ٹی پر دیکھی ہوں گی۔لیکن حال ہی میں ایم کیو ایم کے کارکن فاروق ستار نے قائد اعظم اور الطاف حسین کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ جسے جان کر ہرذی شعور انسان سکتے میں آسکتا ہے۔موصوف نے فرمایا کہ قائد اعظم نے الطاف حسین کو اپنا جانشین قرار دیا تھا۔اپنی ایک تقریر میں وہ کہتے ہیں کہ جب قائداعظم بہت علیل تھے تو لیاقت علی خان ان کے پاس گئے اور انہیں کہا کہ جب ہمارے جیسے رہنما نہیں رہیں گے تو پاکستان کو آگے کیسے بڑھایا جائے گاتو قائداعظم نے کہا تھا کہ ہم نہیں ہوں گے تو ہمارے بعد الطاف حسین ہوں گے۔اس کے بعد وہ ہنسنے لگے اور ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ یہ بات قابل فہم ہے کہ قائد اعظم کے وژن کاکوئی وارث ہے تو وہ الطاف حسین ہیں۔

ایم کیو ایم کے حامیوں کی جانب سے یہ توجیہہ پیش کی گئی ہے کہ فاروق ستار ایک تقابلی جائزہ پیش کررہے تھے  لیکن متحدہ کے مخالفین نے یہ کہا ہے کہ اگر ایسی بات ہے تو پھر فاروق ستار سے یہ ضرور پوچھنا چاہیے کہ قائد اعظم نے کبھی بھی کوئی مسلح تنظیم بنا کر پاکستانی عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد نہیں کی بلکہ قانون کے اندر رہ کر علیحدہ وطن حاصل کیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس