ہائی کورٹ :عدالتی حکم کے باوجود ایل ایل ایم کا امتحان لینے پر وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈائریکٹر لاہور کیمپس کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

ہائی کورٹ :عدالتی حکم کے باوجود ایل ایل ایم کا امتحان لینے پر وفاقی اردو ...
ہائی کورٹ :عدالتی حکم کے باوجود ایل ایل ایم کا امتحان لینے پر وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈائریکٹر لاہور کیمپس کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے حکم امتناعی کے باوجود ایل ایل ایم کے طلباءکے امتحانات لئے جانے پر وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈائریکٹر لاہور کیمپس کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔درخواست گزار امجد علی شیرازی وغیرہ کی توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت پر ان کے وکلاءنے موقف کیا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے 12جون کو ایل ایل ایم کے امتحانات کا انعقاد کروانے کا اعلان کیا۔ یہ اعلان 11جون کو امتحان سے ایک روز قبل شام 7بجے کیا گیا جس پر انہوں نے عدالت سے رجوع کیا اور عدالت نے یونیورسٹی انتظامیہ کو 12جون کو امتحان کروانے سے روک دیا۔ لیکن عدالتی حکم امتناعی کے باوجود یونیورسٹی انتظامیہ نے امتحانات کروائے جو کہ توہین عدالت کے مترادف ہے۔ عدالت نے ڈائریکٹر لاہور کیمپس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17جون کو وضاحت کے لئے طلب کر لیا ہے۔ 

مزید : لاہور