ایم کیو ایم آرمی آرڈیننس کی حمایت میں مزید مراعات مانگنا چاہتی ہے :خواجہ آصف

ایم کیو ایم آرمی آرڈیننس کی حمایت میں مزید مراعات مانگنا چاہتی ہے :خواجہ آصف
ایم کیو ایم آرمی آرڈیننس کی حمایت میں مزید مراعات مانگنا چاہتی ہے :خواجہ آصف

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کاآج پارلیمنٹ میں ر ویہ جارحانہ تھا اور ایم کیو ایم کے علاوہ کسی پارٹی نے آرمی آرڈیننس کی مخالفت نہیں کی ایسا لگتا ہے کہ ایم کیو ایم آرڈیننس کی حمایت کیلئے مزید مراعات مانگنا چاہتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت چاہتا ہے کہ پاک چین کوریڈور بند ہوجائے تاکہ پاکستان ترقی نہ کرے اور ملک کے خلاف بیان دینے والے ملک کے دشمن ہیں ۔وزیردفاع کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب پاک فوج کی بڑی کامیابی ہے مگر ہمیں آپریشن کے بعد بھی سکیورٹی رکھنا پڑے گی تاکہ دہشتگرد واپس نہ آجائیں ۔جے ایف تھنڈر طیاروں پرغیر ملکیوں کی دلچسپی کے حوالے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ خطے کے 4سے 5ممالک ایسے ہیں جنہوںنے طیارے خریدنے کیلئے رابطہ کیا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں