این جی او سیو دی چلڈرن کے خلاف کارروائی جاری ہے: وزیر داخلہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ این جی او سیو دی چلڈرن کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ این جی اوز کے خلاف کارروائی اکنامک افیئرز ڈویژن کی رپورٹ پر کی گئی ہے جبکہ این جی اوز سے متعلق کیا گیا کوئی بھی فیصلہ واپس نہیں لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر سرکاری تنظیموں کی رجسٹریشن اکنامک افیئر ڈویژن کرتا ہے جبکہ تمام این جی اوز کی مانیٹرنگ بھی اکنامک افیئر ڈویژن کے ذمہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام این جی اوز کی رجسٹریشن چیک کی جائے گی اور انہیں ریگولائز کیا جائے گا۔