سوڈان کے صدر عمر البشیر جنوبی افریقہ سے واپس خرطوم پہنچ گئے

سوڈان کے صدر عمر البشیر جنوبی افریقہ سے واپس خرطوم پہنچ گئے
سوڈان کے صدر عمر البشیر جنوبی افریقہ سے واپس خرطوم پہنچ گئے

  

جوہانسبرگ( ندیم شبیر سے ) سوڈان کے صدر عمر البشیر جنوبی افریقہ سے واپس خرطوم پہنچ گئے ۔سوڈان کے وفاقی وزیر نے یہ بات غیر ملکی نیوز ایجنسی کو ٹیلیفون کرکے بتائی ۔اس سے پہلے جنوبی افریقا کی پریٹورےا کی ایک عدالت نے ایک نجی تنظیم کی دائرکردہ درخواست پر فیصلہ دیا تھا کہ جب تک عالمی فوج داری عدالت کی جانب سے سوڈانی صدر عمرالبیشر کی گرفتاری سے متعلق وارنٹ پر کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آتا وہ جوہانسبرگ سے باہر نہ جائیں.

واضح رہے کہ حال ہی میں عالمی فوج داری عدالت نے بھی جنوبی افریقا سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ سوڈانی صدر کو اپنے ہاں دورے کے دوران گرفتار کرکے عدالت میں پیش کریں، کیونکہ ان کے خلاف دارفور میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات کے تحت مقدمات چل رہے ہیں۔ سوڈانی صدر گذشتہ روز جنوبی افریقاکے دارالحکومت جوہانسبرگ پہنچے تھے جہاں انہیں افریقی یونین کے سربراہ اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔عالمی فوج داری عدالت کے چیف جسٹس نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سوڈانی صدر محمد عمرالبشیر کے خلاف انسانیت کےخلاف جرائم کے الزامات کے تحت سنہ 2009ء میں ایک مقدمے کا فیصلہ ہوچکا ہے جس کے تحت وہ عدالت کو مطلوب ہیں۔ جنوبی افریقا کی اخلاقی اور آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ صدر البشیر کی گرفتاری وارنٹ پرعمل درآمد کرنے میں عالمی عدالت سے تعاون کرے،

مزید : بین الاقوامی