’ایک سال میں سات مرتبہ شادی ہو چکی ہے‘

’ایک سال میں سات مرتبہ شادی ہو چکی ہے‘
’ایک سال میں سات مرتبہ شادی ہو چکی ہے‘

  

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ حسینہ گیتا بسراءاپنی نئی فلم سیکنڈ ہینڈ ہسبنڈ کے ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری میں واپسی کے لئے تیار ہیں جبکہ آئی پی ایل کے میچوں کے دوران وہ باقاعدگی سے نظر آتی رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹرہربجن سنگھ کے ساتھ ان کے مراسم کچھ خاص نوعیت اختیار کرتے جارہے ہیں اور حال ہی میں ان سے یہ سوال بھی پوچھ لیا گیا کہ کیا وہ ہربجن کے ساتھ شادی کررہی ہیں۔ گیتا نے اس سوال کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا ”گزشتہ ایک سال کے دوران 7 دفعہ میری شادی ہوچکی ہے۔“ شادی کی افواہوں سے پریشان گیتا کا کہنا تھا کہ شرارتی میڈیا آئے دن ان کی شادی کروادیتا ہے جبکہ وہ سمجھتی ہیں کہ کسی بھی لڑکی کی زندگی میں شادی اہم ترین موقع ہوتا ہے اور وہ جب بھی شادی کریں گی تو دنیا کو اس کی خبر ضرور کریں گی۔

مزید : تفریح