ایک ورزش، چارمنٹ اور 28دن ،ایسا جادو ہو جائے گا کہ آپ کو خود بھی یقین نہ آئے گا

ایک ورزش، چارمنٹ اور 28دن ،ایسا جادو ہو جائے گا کہ آپ کو خود بھی یقین نہ آئے ...
ایک ورزش، چارمنٹ اور 28دن ،ایسا جادو ہو جائے گا کہ آپ کو خود بھی یقین نہ آئے گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

برمنگھم (نیوز ڈیسک) وزن کم کرنے کے لئے آپ نے بہت سی ورزشوں کے بارے میں سنا ہوگا لیکن ڈنڈ پیلنے سے ملتی جلتی ایک ایسی ورزش بھی ہے کہ جسے 28 دن تک باقاعدہ اور کامیابی سے کرنے پر واقعتاً آپ کا جسم کچھ اس طرح سے بدل جاتا ہے کہ یقین کرنا مشکل ہوجائے۔ اگرچہ بظاہر یہ ورزش بہت آسان نظر آتی ہے لیکن اکثر لوگ آغاز میں ہی اس کی مشقت سے گھبرا کر اسے چھوڑ دیتے ہیں۔ کامیابی کا بنیادی راز یہی ہے کہ اسے شروع کرنے کے بعد بہرصورت مکمل کریں۔ 28 دن مکمل ہونے پر آپ دیکھیں گے کہ نہ صرف آپ کا وزن کم ہوچکا ہوگا بلکہ عضلات مضبوط ہوجائیں گے اور جسم میں طاقت محسوس ہوگی۔

ورزش کے لئے اپنی ہتھیلیاں اور کہنیاں زمین پر رکھیں، جسم کے اگلے حصے کا وزن بازﺅں اور کہنیوں پر جبکہ پچھلے حصے کا وزن پیروں کے پنجوں پر رکھیں۔ آپ کا جسم بالکل سیدھا ہونا چاہیے۔ اب ڈنڈ پیلنے کے انداز میں جسم کو اوپر نیچے کریں لیکن یاد رہے کہ ورزش کے دوران سر، کمر اور ٹانگیں ایک سیدھ میں رہیں، جبکہ زمین پر صرف آپ کے ہاتھ، کہنیاں اور پنجے چھوئیں۔ کامیابی کے حصول کے لئے مندرجہ ذیل ٹائم ٹیبل کے مطابق ورزش کا وقت بڑھانا لازمی ہے۔

پہلا، دوسرا دن: 20 سیکنڈ

تیسرا، چوتھا دن: 30 سیکنڈ

پانچواں دن: 40 سیکنڈ

چھٹا دن: چھٹی

ساتواں، آٹھواں دن: 45 سیکنڈ

نواں، دسواں دن: 1 منٹ

گیارہواں، بارہواں دن: ڈیڑھ منٹ

تیرہواں دن: چھٹی

چودہواں، پندرہواں دن: ڈیڑھ منٹ

سولہواں، سترہواں دن: 2 منٹ

اٹھارہواں دن: اڑھائی منٹ

انیسواں دن: چھٹی

بیسواں، اکیسواں دن: اڑھائی منٹ

بائیسواں، تئیسواں دن: تین منٹ

چوبیسواں دن: ساڑھے تین منٹ

پچیسواں دن: چھٹی

چھبیسواں دن: ساڑھے تین منٹ

ستائیسواں دن: چار منٹ

اٹھائیسواں دن: چار منٹ

پہلے دن 20 سیکنڈ سے شروع کرتے ہوئے ورزش کے وقت کو بتدریج بڑھاتے ہوئے 4 منٹ تک لے جائیں، 29ویں دن اپنا وزن چیک کریں اور آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر جسم میں آنے والی حیرت انگیز تبدیلی پر بھی نظر ڈالیں۔ آپ چاہیں تو اس ورزش کو مزید جاری رکھ سکتے ہیں۔

 

مزید : تعلیم و صحت