ایک موبائل فون جو سعودی عر ب میں جنسی زیادتی کا سبب بن گیا

ایک موبائل فون جو سعودی عر ب میں جنسی زیادتی کا سبب بن گیا
ایک موبائل فون جو سعودی عر ب میں جنسی زیادتی کا سبب بن گیا

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں گمشدہ فون لوٹانے کے لئے جانے والے شخص نے فون کے مالک کی اہلیہ کو تنہا پا کر درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔

”عرب نیوز“ کے مطابق ایک شہری نے اپنے گمشدہ فون پر کال کی تو ایک نوجوان نے بتایا کہ فون اسے ملا تھا اور وہ اسے لوٹانے کے لئے تیار تھا۔ فون کے مالک نے اسے فون گھر پر پہنچا دینے کو کہا۔ نوجوان فون لوٹانے کے لئے بتائی گئی جگہ پہنچا لیکن گھر پر ایک خاتون کو تنہا پاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ استغاثہ کا موقف تھا کہ ملزم نے سنگین جرم کا ارتکاب کیا اور اس کے لئے سزائے موت کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب ملزم کا موقف تھا کہ وہ جرم کا مرتکب ہوا لیکن گھر میں زبردستی نہیں گھسا تھا بلکہ خاتون کی رضامندی سے داخل ہوا تھا۔ تین ججز پر مشتمل کمیٹی نے تفصیلی غور و خوض کے بعد نوجوان کو سزائے موت کی درخواست رد کردی جبکہ اسے چھ سال قید کی سزا سنائی گئی۔

مزیدپڑھیں:اس آدمی نے کیلئے کو ہلتے دیکھا لیکن پھر الگلے ہی لمحے کچھ ایسا ہوا کہ خوف سے سٹی گم ہو گئی

وکلا صفائی کی طرف سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ متاثرہ خاتون کے خاوند کومعلوم تھا کہ اس کی اہلیہ گھر پر اکیلی ہے اور اس صورتحال میں ملزم کو گھر پہنچنے کا کہہ کر اس نے سخت غفلت کا مظاہرہ کیا تھا۔ وکلا کا کہنا تھا کہ خاوند کو موبائل فون خود وصول کرنا چاہیے تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس