پی ٹی آئی الیکشن ٹریبونل ،جہانگیر ترین اور نادر خان لغاری کو پارٹی سے نکالنے کا حکم
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جسٹس وجہیہ الدین کی سربراہی میں قائم الیکشن ٹریبونل نے ٹریبونل معاملات میں مداخلت کے باعث جہانگیر ترین اور نادر خان لغاری کو پارٹی سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے اور ساتھ ہی ان کو پارٹی میں واپس رکھنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔پی ٹی آئی الیکشن ٹریبونل نے وزیراعلی کے پی کے پرویز خٹک اور علیم خان کی بھی پارٹی رکنیت منسوخ کردی ہے اور ان پر پارٹی عہدہ دینے پربھی پابندی عائد کی گئی ہے۔قاسم خان عارف علوی اور سیف اللہ نیازی کو بھی الیکشن ٹریبونل کو نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پارٹی ٹریبونل کو تحلیل کر چکے ہیں ۔