’سکائپ فار ویب‘ سروس دنیا بھر میں لانچ کر دی گئی، استعمال کرنے کا طریقہ جانئے

’سکائپ فار ویب‘ سروس دنیا بھر میں لانچ کر دی گئی، استعمال کرنے کا طریقہ ...
’سکائپ فار ویب‘ سروس دنیا بھر میں لانچ کر دی گئی، استعمال کرنے کا طریقہ جانئے

  

لاہور (کامران اکرم) معروف ویڈیو کالنگ سروس سکائپ نے تازہ ترین فیچر ”سکائپ فار ویب“ پاکستان سمیت پوری دنیا میں متعارف کرا دیا ہے جبکہ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے علاوہ میک اور گوگل کروم بکس کے صارفین بھی اب یہ سروس استعمال کر سکتے ہیں۔

اس فیچر کے پوری دنیا میں متعارف کرائے جانے کے بعد پاکستان میں بھی سکائپ صارفین اب کمپیوٹر پر ایپلی کیشن انسٹال کئے بغیر ہی ویب براﺅزر پر لاگ ان ہو کر اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے میسجنگ، وائس اور ویڈیو کالنگ کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ سروس صرف برطانیہ میں فراہم کی گئی تھی اور بعدازاں اسے امریکہ میں متعارف کرایا گیا۔

اس دوران کسی دوسرے ملک میں اس سروس کو استعمال کرنے کیلئے پراکسی یا وی پی این سروس کا استعمال ضروری تھا لیکن کمپنی نے اس سروس کے کامیاب تجربے کے بعد اسے پوری دنیا کے ممالک کیلئے متعارف کرا دیا ہے اور اب ڈائریکٹ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے انٹرنیٹ ایکسپلورر 11، موزیلا فائر فاکس، گوگل کروم اور سفاری پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ سکائپ فار ویب سروس استعمال کرنے کا طریقہ مندرجہ ذیل ہے۔ 

 انٹرنیٹ برائوزر کی ایڈریس بار میں "web.skype.com" لکھ کر اینٹر کا بٹن دبائیں، آپ کے سامنے لاگ ان پیج کھل جائے گا۔ اگر آپ پہلے سے سکائپ استعمال کر رہے ہیں تو اپنا یوزر نیم اور پاس ورڈ لکھ کر لاگ ان کریں بصورت دیگر سکائپ استعمال کرنے کیلئے نیا اکائونٹ بنا لیں۔ اگر آپ چاہیں تو اپنے فیس بک اکائونٹ کے ساتھ بھی لاگ ان کر سکتے ہیں۔

لاگ ان ہونے کے بعد آپ کے سامنے سکائپ ویب سروس کا پیج کھل جائے گا اور آپ یہ دیکھ کر خوش ہو جائیں گے کہ بالآخر آپ بھی سکائپ کی ویب سروس استعمال کرنے کیلئے تقریبا تیار ہو چکے ہیں۔ اس پیج پر  ایک ضروری پلگ ان انسٹال کرنے کی آپشن آئے گی جو اس سروس کو استعمال کرنے کیلئے ضروری ہے لہٰذا اسے انسٹال کرنےکر لیں۔

سکائپ پلگ ان انسٹال کرنے کی آپشن پر کلک کرنے کے بعد آپ کے سامنے یہ پیج کھل جائے گا۔

پلگ انسٹال ہونے کے بعد آپ کا کام ختم اور آپ ویب سروس استعمال کرنے کیلئے بالکل تیار ہیں۔ اپنے پیاروں اور دوستوں کو ویڈیو یا وائس کالز کریں اور انہیں بھی اس زبردست سروس کے بارے میں آگاہ کریں۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی