جائیداد کے تنازع پرباپ نے بہو کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی ، بیٹا زخمی

جائیداد کے تنازع پرباپ نے بہو کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی ، بیٹا زخمی
جائیداد کے تنازع پرباپ نے بہو کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی ، بیٹا زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سانگھڑ (مانیٹرنگ ڈیسک) سانگھڑکے علاقے شہنشاہ کالونی  میں جائیداد کے تنازع پر باپ کی فائرنگ سے بیٹا زخمی جبکہ بہو جاں بحق ہو گئی ۔

جیو نیو ز کے مطابق سانگھڑ کے نواحی علاقے میں جائیداد کی تقسیم کے تنازع پر باپ اور بیٹے میں پچھلے کافی عرصے سے کشیدگی تھی تاہم آج غلام دستگیر  نے دلبرداشتہ ہو کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اس کی بہو شبانہ جاں بحق ہو گئی اور بیٹاجاوید شدید زخمی ہو گیا ۔ فائرنگ کے بعد ملزم نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جائیداد کی حوالے سے باپ اور بیٹے کے درمیان عدالت میں کیس چل رہا تھاجبکہ لڑکا اپنی بیوی کے اکسانے پر باپ پر دباﺅ ڈالتا تھا کہ وہ گھر اور دیگر پراپرٹی فروخت کر کے اس کا حصہ دے تاہم ا س کے دیگر بھائی جائیداد کی فروخت کے حق میں نہیں تھے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ آج بھی جائیداد کے تنازع پر باپ بیٹے میں جھگڑا ہوا جس کے بعد ملزم نے فائرنگ کردی اور خاتون جاں بحق ہوئی ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

سانگھڑ -