بازار میں دستیاب وہ عام سی انتہائی سستی قدرتی چیز جو دوائیوں کی نسبت 100 گنا بہتر انداز میں کینسر کا مقابلہ کرسکتی ہے، جدید تحقیق میں ایسا انکشاف سامنے آگیا کہ پوری میڈیکل سائنس ڈھیر ہوگئی

بازار میں دستیاب وہ عام سی انتہائی سستی قدرتی چیز جو دوائیوں کی نسبت 100 گنا ...
بازار میں دستیاب وہ عام سی انتہائی سستی قدرتی چیز جو دوائیوں کی نسبت 100 گنا بہتر انداز میں کینسر کا مقابلہ کرسکتی ہے، جدید تحقیق میں ایسا انکشاف سامنے آگیا کہ پوری میڈیکل سائنس ڈھیر ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک) کینسر کے مرض کو روکنے کے کئے روایتی ادویات کی نسبت وٹامن سی اور انٹی بائیوٹکس زیادہ افادیت رکھتی ہیں۔ایک تازہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انٹی بائیوٹکس کے بعد وٹامن سی دینے سے کینسر کے خلیوں کو توانائی نہیں ملتی جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوجاتی ہےاور یہ کینسر کی ادویات کی نسبت انتہائی سستی بھی ہے تاہم اسے ڈاکٹر کے مشورے کے ساتھ ہی استعمال کیا جائے۔

یونیورسٹی آف سیلفورڈ میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیاہے کہ وٹامن سی اور انٹی بائیوٹکس کی وجہ سے جسم کو ڈاکسی سائیکلین ملتی ہے جوکہ کینسر کی ادویات کی نسبت انسانی جسم کو کم نقصان پہنچاتی ہے اور کینسر کے خلاف بھی کام کرتی ہے۔ تحقیق کار پروفیسر مائیکل لیسانتی کا کہنا ہے کہ یہ ادویات کینسر کی دائیوں کی نسبت سائیڈ افیکٹس بھی نہیں رکھتیں اور ان کی وجہ سے اس موذی مرض کو قابو رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ تجربات میں ماہرین نے کینسر کے خیلوں کو تین ماہ تک انٹی بائیوٹکس دیں اور اس کے بعد وٹامن سی دی گئی اور یہ بات سامنے آئی کہ کینسر کے خلیوں کو غذا نہیں ملی جس کی وجہ سے وہ بہت زیادہ کمزور ہوچکے تھے۔ اس تحقیق کے نتائج Oncotargetجرنل میں شائع ہوئے جس میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکسی سائیکلین کینسر کی دوائیوں سے100گُنا زیادہ طاقتور ہے اور اس کے سائیڈ ایفکٹس بھی اتنے خطرناک نہیں جتنے کینسر کی سٹینڈرڈ ادویات کے ہوتے ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -