’قطر سے تعلقات ختم کرنے سے انکار، متحدہ عرب امارات نے اس بات کی بڑے مسلمان ملک کو ایسی سزا دے دی کہ جان کر آپ بھی ہکے بکے رہ جائیں گے‘

’قطر سے تعلقات ختم کرنے سے انکار، متحدہ عرب امارات نے اس بات کی بڑے مسلمان ...
’قطر سے تعلقات ختم کرنے سے انکار، متحدہ عرب امارات نے اس بات کی بڑے مسلمان ملک کو ایسی سزا دے دی کہ جان کر آپ بھی ہکے بکے رہ جائیں گے‘

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے ایران کا ساتھ دینے کی وجہ سے قطر کے ساتھ قطع تعلق کر رکھا ہے اور یہ تنازعہ حل ہونے کی بجائے مزید مسلم ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لینے لگا ہے۔ اب متحدہ عرب امارات نے قطر سے قطع تعلقی نہ کرنے پر صومالیہ کو ایسی سزا دے دی ہے کہ ہر کوئی ششدر رہ جائے۔ آل افریقہ کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے مبینہ طور پر قطر سے تعلق ختم نہ کرنے کی سزا دیتے ہوئے صومالیہ کے ایک شہری کو ملک بدر کر دیا ہے۔ اسماعیل عمر میدار نامی یہ صومالی شخص انٹرنیشنل دبئی قرآن ایوارڈ مقابلے میں شریک ہونے کے لیے آیا تھا۔

ضرورت پڑی تو قطر کو امداد فراہم کرنے کو تیار ہیں : سعودی وزیر خارجہ

رپورٹ کے مطابق عین مقابلے سے چند منٹ قبل اسے شرکت سے روک دیا گیا اور10منٹ کے اندر اس عمارت کی حدود سے نکل جانے کا حکم دے دیا گیا۔ اسماعیل جب وہاں سے نکلا تو سکیورٹی اہلکار اس کے پیچھے تھے جو اسے لے کر ایئرپورٹ تک گئے اور وہاں سے اسے واپس صومالیہ روانہ کر دیا گیا۔ اسماعیل عمر کا کہنا تھا کہ ”میں اس مقابلے کے حوالے سے بہت پرامید تھا، مجھے یقین تھا کہ میں فرسٹ یا سیکنڈ پوزیشن ضرور لے لیتا۔“ واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری بحران پر صومالیہ نے غیرجانبدار رہنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر متحدہ عرب امارات نے اس کے سفیر کو بلا کر احتجاج بھی کیا تھا۔ اس کے بعد یہ پہلا بڑا قدم ہے جو دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات مزید خراب بھی کر سکتا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -