مغربی ملک میں مسلمان مسافر نے شہریت حاصل کرنے کیلئے سب سے شرمناک طریقہ اپنالیا، پہلے نوجوان لڑکی کو اغواءکیا اورپھر۔۔۔ ایسی خبر آگئی کہ ہنگامہ برپاہوگیا

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی ممالک جانے والے اکثر لوگ وہاں شادی کرکے شہریت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اکثر ایسی رپورٹس بھی آئی ہیں کہ رقم کے عوض جعلی شادیاں بھی کرتے ہیں، لیکن آسٹریلیا میں ایک مسلمان شخص نے شہریت کے لیے ایسی غیرانسانی حرکت کر ڈالی کہ ہنگامہ برپا ہو گیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق شیفک شیریالہ نامی اس 33سالہ شخص نے ایک 18سالہ آسٹریلوی لڑکی کو اغواءکرکے اس سے زبردستی شادی کی اور اسے زیادتی کا نشانہ بھی بناڈالا۔
معلوم ہوا ہے کہ شیفک نے لڑکی کو بنکسٹون میں واقع اس کے گھر سے لیا اور اسے برنگٹن لی سینڈز لے گیا جہاں اس نے شادی کی تقریب کا اہتمام کر رکھا تھا۔شادی کے بعد اس نے متعدد بار اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ 43گھنٹے تک اس کے چنگل میں پھنسے رہنے کے بعد جب لڑکی بازیاب ہوئی تو اس نے بتایا کہ ”اس نے مجھے ایک ہوٹل میں رکھا تھا۔ وہ اس شادی کوآسٹریلوی شہریت حاصل کرنے کے لئے استعمال کرنا چاہتا تھا۔ اس نے جو حرکت میرے ساتھ کی ہے میرا دل کرتا ہے کہ میں اسے قتل کر دوں۔“