’’ناچ میری جان ‘‘رواں سال کا مقبول ترین گانا بن گیا

’’ناچ میری جان ‘‘رواں سال کا مقبول ترین گانا بن گیا

ممبئی(آئی این پی) بولی وڈ سلطان کی نئی فلم ٹیوب لائٹ کا نیا گانا ‘ناچ میری جان ‘ بھی شائیقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ ساجن ریڈیو کی مقبولیت کے بعد اب یہ گانا بھی لوگوں میں بے پناہ مقبول ہو گیا۔فلم ٹیوب لائٹ کا یہ گانا بھائی چارے کی جیتی جاگتی مثال بن کر سامنے آیا، گانے میں سلمان اور ان کے بھائی سہیل خان کی دوستی قابل دید ہے اس سے قبل بھی پہلا گانے میں بھی بھائیوں کی یہ جوڑی خوشی سے ایک دوسرے کے ساتھ رقص کرتی دکھائی دی۔ فلم کی موسیقی پریتم نے ترتیب دی، پپہلے گانے کی طرح یہ گانا بھی ہر لحاظ سے بیحد دلچسپ رہا۔

مزید : کلچر


loading...